جموں کشمیر،19اپریل(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو جموں کشمیر کے کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں کانووکیشن میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر ہندوستان میں لڑکیوں کی نمایاں کامیابی اور یونیورسٹیوں و کالجوں میں بڑی تعداد میں طلائی تمغے حاصل کرنے کا سلسلہ یوں ہی چلتا رہا تو ہوسکتا ہے کہ آنے
والے دنوں میں لڑکے ریزرویشن کے لئے تحریک شروع کردیں۔
مسٹر مودی نے اس کا اظہار منگل کو یہاں شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے پانچویں جلسہ تقسیم اسناد میں طلبہ میں ڈگریاں اور تمغے تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔